خاتون نے اپنی بچی کو 6 منزل سے نیچے پھینک دیا |
پاکستان کراچی: کراچی گلشن اقبال میں ایک عورت
نے 6th
منزل سے اپنی 2 سالہ بچی کو نیچے پھینک دیا اور پھر خود بھی خودکشی کرنے کےلیے
نیچے چھلانگ لگا دی۔ وہاں کچھ لوگ جمع ہو گے تھے جنہوں نے گرنے والی بچی کو کار کو
ڈھانپنے والے کور سے بحفاظت بچالیا تاہم وہ عورت بجلی کے
تاروں سے الجھ گئی اور سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی۔
نیوز ایجنسی کی تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے
علاقہ ڈی ٹو گیلانی بلاک نمبر 13 میں ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک پانچ منزلہ
عمارت کی چھت پر بنے ہوئے پینٹ ہاؤس سے مریم نامی عورت نے اپنی 2 سالہ بیٹی جسکا
نام ایمان ہے کو نیچھے پھینک دیا اور خود بھی مرنے کےلیے چھلانگ لگا دی۔
اس خاتون نے پہلے اپنا موبائل فون نیچے پھینکا
تھا اور شور مچایا جس پر اردگرد سے لوگ جمع ہوگئے۔ چند نوجوان اسے بچانے کے لیے
عمارت کے اوپر بھی بھی پہنچ گئے اور فند دوسرے افراد نے اس دوران ایک کار کے کپڑے
کو اتار کر چاروں طرف سے پکڑ لیا تاکہ اگر خاتون کود گئی تو اسے اس کی مدد سے بچایا
جا سکے گا۔
جب لوگ
اوپر پہنچے تو خاتون نے اپنی بچی کو نیچے پھینک دیا جسے لوگوں نے کار کے
کور کی مدد سے بچالیا۔ اور اسی دوران خاتون بھی نیچے اترنے کی کوشش میں نیچے کود
گئی۔ جو پہلے بجلی کے تاروں می٘ الجھی اور
پھر زمین پر آگری۔ خاتوں کی جان تو محفوظ رہی مگر وہ کافی زخمی ہوگئی اور اس کی
دونوں ٹانگیں متاثر ہوئیں۔ زخمی عورت کو قریبی پرائیوٹ اسپتال میں طبی امداد کےلیے
لایا گیا اور بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گلشن اقبال کی پولیس کے افیسر ایس پی معروف
عثمان کے مطابق 35 سالہ خاتون نے کچھ عرصہ پہلے گی دوسری شادی کی تھی اور وہ ایک
عرصے سے آئس کے نشہ میں مبتلا تھی۔ جس سے چھٹکارے کے لیے اسے اسکی 2 سالہ بیٹی ایمان
کے ساتھ اسکے کمرے میں بند کیا ہوا تھا۔ اس کے پہلے خاوند کا انتقال ہو چکا ہے جس
سے اس کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو کہ اپنی پھوپھو کے پاس
رہتے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کا بیان قلم بند کیا جائے
گا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جس میں بچی کے لیے اقدام
قتل اور خود کو مارنے کی کوشش میں اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know