reality of Saho and Pakistani driver marriage |
متحدہ عرب امارات دبئی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ ایک
عرب جوڑے کی شادی کی ہے اور اس ویڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس ویڈیو میں
دکھائی جانے والی یہ لڑکی سعودی عرب کی ایک ارب پتی کاروباری خاتون ہے اس خاتون کا
نام ساہو بنت عبداللہ المحبوب کے طور پر مشہور ہورہا ہیں اور ان کے دلہا صاحب کوئی
اور نہیں بلکہ ان ہی کے ایک پاکستانی ہیں جو کہ ایک ڈرائیور ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کرنے والی یہ غیر
تصدیق شدہ خبر کے مطابق یہ ارب پتی خاتون ساہو کی دولت کی مالیت تقریباً آتھ بلین
ڈالر ہے۔ یہ خاتون مکہ اور مدینہ میں کئی ہوٹلز اور رہائشی املاک کی مالک ہیں۔ اور
یہ بھی مشہور ہو رہا ہے اس کے علاوہ ان کے فرانس میں زاتی ٹاورز سمیت مختلف ممالک
میں اور بھی جائیدادیں موجود ہیں۔
اور یہ
بھی کہا
جا رہا ہے کہ اس سعودی خاتون اور اس کے ڈرائیور نے کورونا وبا کے باعث سادہ
سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ہیں۔ لیکن اس سارے واقع کی سچائی کچھ دیکھائی نہیں دیتی۔
اس خاتون نے جس پاکستانی لڑکے کے ساتھ شادی کی
ہے اس لڑکے کے بارے میں انٹرنیٹ پر اس کے کی طرح کا کوئی نام ہے اور نہ ہی کوئی
تفصیلات موجود ہے۔
مگر جب ہم گوگل پر سرچ کرتے ہین تو ساہو بنت
عبدااللہ المحبوب کے نام سے کوئی عرب ارب پتی کاروباری عورت کا نام سامنے نہیں
آتا۔ حقیقت میں جب آپ اس نام کو گوگل پر سرچ کریں گے تو بہت سی ویب سائٹس سامنے آئے
گی لیکن سرچ رزلٹ آپ کو ان ویب سائٹس پر لے جائیں گے جہاں پر صرف اس خاتون اور پاکستانی
کی شادی کے بارے میں خبر شائع کی جا رہی ہے ۔
اور اب ٹوئٹر پر بہت سے لوگوں نے شادی کی اس
خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ مزید کچھ ویب سائٹس کے مطابق یہ ایک عام سی سعودی عرب میں ہونے والی شادی کی ویڈیو ہے اور
لوگوں نے اس کے ساتھ جعلی تفصیلات درج کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know