شکی بیوں کا شوہر پر قاتلانہ حملہ |
امریکہ میکسیکو: چند ہفتے پہلے سونورا میکسیکو سٹی میں رہنے والی ایک انتہائی
شکی خاتون نے اپنے شوہر پر چاقو سے حملہ کرکے اسے اس وقت زخمی کردیا جب اس نے موبائل
فون میں ایک "جوان لڑکی" کے ساتھ اپنی انتہائی رومنٹک تصویریں محفوظ کیے
ہوئے دیکھا۔
ان تصویروں میں اپنے خاوند کو ایک خوبصورت و
جوان اور اجنبی لڑکی کے ساتھ اپنے شوہر کر عشق لڑاتے دیکھ کر وہ اس پر چیخنے چلانے
لگی اور اس ست پہلے کے وہ کچھ بولتا اس پر چاقو سے حملہ کر دیا ۔
اس سے پہلے کہ شوہر اس حملہ سے سنبھلتا غصے سے
پاگل عورت نے اسے چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔ اس لڑائی کے شور شرابے اور مار پیٹ
کی آوازیں جب پڑوسیوں نے سنی توانہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس بھی چند منٹوں میں وہاں پہنچ چکی تھی۔
تاہم اس دوران زخمی خاوند کسی طرح اس شکی مزاج
بیوی کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوگیا تھا کہ ان تصاویر میں موجود جوان عورت کوئی
اور نہیں بلکہ وہ خود ہی ہے اور یہ رومنٹک تصاویر ان دونوں کی ہی پرانی جوانی کے
زمانے کی ہیں اس وقت وہ صرف گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ ہواکرتے تھے۔
اس وقت وہ نہ صرف جوان اور دبلی پتلی تھی بلکہ اس کو لبھانے کےلیے ہر وقت
تیار اور میک اپ میں بھی رہتی تھی۔
جب "لیونارا" نامی اس خاتون نے اپنے
شوہر "جوآن" کے کہنے پر وہ تصاویر غور سے دیکھیں تو اسکو اپنی غلطی کا
احساس ہوگیا مگر تب تک پولیس اسے گرفتار کرچکی تھی۔
میڈیا کے مطابق بیوی پر اقدام قتل کا مقدمہ چلایا
جا رہا ہے تاہم اسکے شوہر کا کہنا ہے کہ یہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس کی وجہ صرف غلط
فہمی اور شک ہی تھا جواب دور ہوچکا ہے۔
لیکن امریکہ اور خاص طور پر میکسیکو میں گھریلو
تشدد کے بڑھتے ہوئے مسائل کی روک تھام کےلیے وہاں کی حکومت سخت اقدامات کر تی ہے
اور ان قانون پر عمل درآمد کی صورت میں اس شکی عورت کی سزا لگ بھگ یقینی ہے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know