Parents killed there Daughters |
انڈیا حیدرآباد
دکن:- بھارت کی ایک جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ماں باپ جو انتہائی توہم پرست ہے
نے ایک مذہبی رسم ادا کرتے ہوئے بَلی چڑھانے کے لیے اپنی ہی 2 جوان بیٹیوں کو قتل
کردیا۔
انٹریشنل میڈیا کے مطابق بھارتی کی ریاست آندھرا
پردیش کے ایک ضلع چتوڑ میں ایک انوکھی قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس
کے مطابق ایک 3 منزلہ مکان سے 2 جوان بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں بظاہر
طور پر ایسا لگتا ہے کہ پوجا کے دوران استعمال ہونے والے تن سازی کے لیے گولوں یا
ڈمبل سے وار کیا گیا ہے اور ان سے قتل کردیا گیا ہے اور اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب وہ کسی رسم
کو ادا کرنے کے طور پر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ
کی جگہ پر کوئی رسم ادا کی جارہی تھی اور اس رسم ادا کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
مقتولہ بہنیں سرخ ساریوں میں ملبوس تھیں اور جب انہیں قتل کرنے والے والدین سے پوچھ
گچھ ہونے والی ابتدائی معلومات سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دونوں انتہائی توہم پرست ہیں۔
وہاں کے مقامی پولیس کے افسر چیدانند ریڈی نے
تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث اس گھر میں
سے کئی مہینوں تک کوئی باہر سے نہیں آیا۔ اور جب کل رات کو اس واقعہ کی اطلاع ملی
تو جب پولیس اس مکان میں داخل ہوئی تو ان بہنوں کے والدین نے عجیب و غریب دعوے
کرنا شروع کردیے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ وقت دے دیے تو وہ اپنی بیٹیوں کو دوبارہ زندہ کرلے گے۔
Parents killed there daughter in India |
مقتولہ بہنوں
کے باپ نے اس سے پہلے اپنے دوست کو فون کیا تھا اور اس قتل کے واقعہ کے
بارے میں اسے بتایا جس نے بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔ ماں باپ کا کہنا تھا کہ ان
کے اس گھر میں کئی طرح کے طلسمات اور جادوئی واقعات رونما ہورہے ہیں اور بہت جلد ہی
ان کی یہ بیٹیاں واپس آجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا نجومی خاتون بابا وانگا کی 2021 کیلئےپریشان کن پیشگوئیاں
پولیس افیسرز کے مطابق واقعہ کا ایک اہم پہلو یہ
بھی ہے کہ رسم کے لیے اپنی بیٹیوں کو بَلی چڑھانے والے ماں باپ انتہائی تعلیم یافتہ
ہیں۔ پولیس نے والدین کو حراست میں لے لیا ہے اور لڑکیوں کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کرنے
کےلیے کارروائی شروع کردی ہے۔ ان مقتول لڑکیوں کی عمر بائیس اور ستائیس سال بتائی
جارہی ہے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know