سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق
جوڑے آسمانو ں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ نے چاہا تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا :سابق کپتان شاہدآفریدی کا ٹویٹ
لاہور : پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی اور
فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان رشتہ طے ہونے کے بارے میں خبروں پر اپنا
موقف جاری کر دیا ہے. ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ
"شاہین کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے میرے خاندان سے رابطہ کیا
ہے . اس وقت دونو ں فیملیز رابطے میں ہیں ،جوڑ ے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ
نے چاہا تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا "
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کے والد نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ
انہوں نے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے شاہین آفریدی کیلئے مانگا ہے.
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہونے قومی ٹیم
کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بتایا کہ انہوں نے سابق کپتان شاہد
آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طلب کیا تھا جسے قومی
ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خاندان نے قبول کر لیا ہے.
شاہین آفریدی کے والد نے مزید بتایا کہ ہمارے شاہد آفریدی کے خاندان سے پرانے تعلقات ہیں اور
رسم منگنی جلد طے پائے گی .شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں .جو کہ انشا،اجوا،عروہ اور
اسمارہ ہیں .ان کی سب سے بیٹی اقصیٰ ہے جس
کی عمر 20 سال ہے .
شاہین آفریدی نے دسمبر 2018 میں قومی ٹیم کےلیے ٹیسٹ میچ کریئر کا آغاز کیا تھا .اپنی
شاندار باولنگ کے ذریعے شاہین آفریدی کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں اورحالہی میں وہ 100 ٹی 20 وکٹیں لے کر کم عمر ترین باولر بنے ہیں.
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know