یہ واقع بھارت کی ریاست اوڈیشا کے ضلع سون پور میں پیش آیا |
بھارت (Bharat): رخصتی کے وقت اچانک دلہن کی موت واقع ہو گئی جس سے شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہو گئیں
انڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں رخصتی کے وقت
دلہن بہت زیادہ روئی اور اس دوران اسے دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے دلہن کی موت واقع ہو گئی .
یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے ضلع سون پور میں پیش آیا اور دلہن کا نام گپتسواری ساہو عرف روزی بتایا جا رہا ہے.
جلندا گاؤں کی رهنے والی روزی ساہو کی شادی ضلع
بالاگیر کے گاؤں تیتل کے بسیکیسان نامی شخص
سے ہوئی تھی .
شادی
کی رسم ادا ہونے کے بعد جب دلہن کے والدین
انھیں سسرال رخصت کر رہے تھے تو روزی ساہو روتے ہونے بے ہوش ہو کر گر پڑی
رخصتی کے وقت زیادہ رونے کی وجہ سے دلہن کی موت واقع |
دلہن کی گھر والوں نے منہ پر پانی چھڑک کر اور کئی
مختلف طریقوں سے اسے ہوش میں لا نے کی کوشش کی لیکن وہ ہوش میں نہ آسکیں .
جب اہلخانہ کی طرف سے دلہن کو ہوش میں لانے کی
تمام تدبیریں ناکام ہو گئیں تو انھیں جلد ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان
کے مردہ ہونے کی تصدیق کر دی ،
پوسٹ مارٹم کے بعد روزی کی لاش کو ان کے اہلخانہ
کے سپرد کر دیا گیا .
جبکہ دوسری طرف دلہن کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ
روزی ساہو بلکل ٹھیک اور صحتمند تھیں .
ہسپتال میں لے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا تھا
کہ 'بہت زیادہ رونے ' کی وجہ سے دلہن کو دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت ہو گئی .
اس کے علاوہ اسی گاؤں کے ایک رہائشی نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہونے بتایا کہ دلہن نے چند ماہ پہلے اپنے والد کو کھویا تھا جس کی وجہ
سے وہ بہت زیادہ غم اور دکھ میں مبتلا تھیں.
رہائشی نے مزید یہ بھی بتایا کہ روزی کی شادی کا انتظام ان کے ماموں اور کچھ سوشل ورکر نے کیا تھا.
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know