Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, March 21, 2021

وزیراعظم عمران خان (PM IMRAN KHAN )بھی کرونا وائرس کے وار سے نہ بچ سکے

 

وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد : وزیر عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے.انہوں نے گھرپر ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر نے وزیر عمران خان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے.عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے.عمران خان کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں اور انہوں نے گھر پر ہی خودکو  قرنطینہ کر لیا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کرونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی .سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیر عمران خان کو کرونا ہونے کی تصدیق کر دی ہے.

یاد رہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے جس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے. ایک طرف دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں لگی ہیں جس سے کرونا کے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچ رہا ہے.

 

پاکستان میں کرونا وائرس ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ہے.پاکستان میں بزرگ افراد کو کرونا کی ویکسین لگانے کا آغاز 10 مارچ سے کر دیا گیا تھا

 

وزیراعظم عمران خان نے بھی دو روز پہلے کرونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی.اس دوران عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ  کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ. 


PM IMRAN KHAN
وزیراعظم عمران خان 










No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot