Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, March 19, 2021

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam)کے خلاف دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے اور بلیک میلنگ جیسے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری

Babar Azam


وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو لاہور کے ایڈ یشںل سیشن جج نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف نامناسب اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے اور بلیک میلنگ جیسے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا جاۓ

لاہور کے صحافی عباد الحق کا کہنا ہے کہ جامیزہ مختار نامی خاتون نے ایف آئی اے کو جمع کروائی گئی درخواست میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ بابر اعظم کے کہنے پر انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور بلیک میل کیا جا رہا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایک پریس کانفرنس کر کے حا میزہ مختار نے بابر اعظم پر کئی سارے الزامات لگائے تھے . حا میزہ مختار نے پریس کانفرنس میں اس بات کا دعوی کیا تھا کہ وہ اور بابر اعظم پڑوسی تھے اور ایک ہی اسکول میں پڑھتے  تھے .اور اس دوران بابر اعظم اور حامیزہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے لیکن حامیزہ کے شادی کا مطالبہ کرنے پر نہ صرف بابر اعظم نے انھیں ہراساں کیا بلکہ ان پر تشدد بھی کیا 


Babar Azam


سائبر کرائم نے اپنی رپورٹ   ایف آئی اے ،جج حامد حسین کی عدالت میں سماعت کے دوران پیش کی تھی جس میں یہ بات واضح طو ر پر بتائی گئی تھی کہ انہوں نے یہ درخواست نامناسب پیغامات بھیجنے اور ڈرانے دھمکانے سے متعلق دی تھی.

رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ بابر اعظم انکوائئری کے بلاۓ  جانے پر بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوے البتہ ان کی جگہ پر ان کے بھائی فیصل انکوائری کی سامنے پیش ہوے تھے اور انہوں نے بابر کی انکوائری کی سامنے پیش ہونے کی مہلت مانگی تھی

تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہلت ختم ہونے کی بعد بھی عدالت کی سامنے پیش نہ ہونا بابر کو قصوروار ظاہر کرتا ہے

 


No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot