پاکستان لاہور:
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے موجودہ سربراہ جناب سعد حسین رضوی صاحب نے موجودہ
دھرنے اور احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے کارکنوں سے اپنے اپنے
گھروں کو جانے کی درخواست کردی۔
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل نے
اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے"ٹی ایل پی" تحریک لبیک پاکستان کے موجودہ سربراہ
جناب سعد حسین رضوی صاحب کا بیان شیئر کیا ہے جس میں کارکنوں کے نام پیغام میں
جناب حافظ سعد حسین رضوی صاحب نے لکھا ہے کہ تمام طرح احتجاجی جلوس اور سڑکوں کی
کی گئی بندش کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے اور تحریک کے تمام کارکنان پرامن طور
پر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ
تعاون کریں۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جناب سعد حسین رضوی صاحب کا بیان
جناب سعد حسین رضوی صاحب نے مزید لکھا کہ
مسجدرحمت اللعالمین ﷺ کے باہر جاری احتجاج اور
دھرنا کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے، ملکی مفاد کے لیے کسی قسم کا کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know