Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, December 26, 2020

مائیکل جیکسن کا علیشان گھر اونے پونے داموں فروخت: خوبصورت گھر کی تصاویر دیکھے

 

Michel Jackson House
Michel Jackson House

امریکہ کیلی فورنیا: امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں دنیا کے مشہور ترین بریک ڈانسر اور گلوکار مائیکل جیکسن کے مرنے کے تقریبا دس سال بعد ان کی رہائش گاہ جو کے "نیورلینڈ رینچ"  کے نام سے مشہور ہے صرف دو کروڑ بیس لاکھ  ڈالرز میں فروخت کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: نابینا نجومی خاتون بابا وانگا کی 2021 کیلئےپریشان کن پیشگوئیاں

               سوشل میڈیا پر ادکار حمزہ علی عباسی کی سسٹراور کترینہ کیف کے ہم شکل ہونے کے چرچے; تصاویر دیکھیے

عالمی میڈیا ایجنسی کے مطابق امریکہ کے مشہور رسالے "وال اسٹریٹ جرنل" نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار مائیکل جیکسن کا دو ہزار سات سو ایکڑ پر مشتمل عالیشان گھر مائیکل جیکسن کے دوست اور ارب پتی بزنس مین رون برکلے نے خرید لیا ہے۔

 

Michel Jackson House Interior
Michel Jackson House Interior

صرف پانچ سال پہلے 2015 میں مائیکل جیکسن کے اس علیشان اور خوبصورت گھر کی قیمت  دس کروڑ ڈالر لگائی گئی تھی تاہم اس وقت گھر فروخت نہیں ہوسکتا تھا اس کے بعد  2017 میں کم کر کے اس کی قیمت 6 کروڑ 70 لاکھ کر دی گئی تھی۔

 

Michel Jackson House Interior
Michel Jackson House Interior

کچھ نامعلوم وجوہات سامنے آنے پر یہ شہرہ آفاق گلوکار کا مکان اس کم قیمت پر بھی فروخت نہیں کیا جاسکتا اور اسلیے اس بار اس بارے مکان  کو صرف دو کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔

 

Michel Jackson House
Michel Jackson House

مائیکل جیکسن نے اپنے عروج کے دور میں یہ مکان 1988 میں ایک کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر میں خریدا تھا مگر اس مکان کو 2008 میں عالمی مالی بحران کے باعث اس علیشان مکان کو بھی قرض کے لیے گروی رکھ دیا گیا تھا تاہم اس سے اگلے ہی سال وہ پچاس سال کی عمر میں نیند والی گولیاں زیادہ مقدار لینے کے باعث وافات پا گئے تھے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot