Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, December 27, 2020

عنبر میں قید دس کروڑ سال قدیم پھول کی دریافت

 

Valviloculus pleristaminis
Valviloculus pleristaminis

امریکہ اوریگون: امریکہ کے سائنسدانوں نے برما سے ایک ایسے پھول کی باقیات دریافت کی ہیں جو تقریبا 10 کروڑ سال پرانا ہونے کے باوجود بلکل صحیح سلامت موجود ہے کیونکہ یہ ایک صاف ستھری عنبر کے ٹکڑے میں قید ہو گیا تھا ۔

 

اگرچہ یہ پھول میانمار میں موجود ایک عنبر کی کان سے دریافت ہوا ہے جو کہ اس وقت خطِ استوا کے قریب شمالی نصف کرے میں ہے، مگر جس وقت یہ پھول وجود میں آیا ہو گا تب موجودہ میانمار کا یہ سارا علاقہ ہی جنوب قطب کے قریب واقع تھا اور اس وقت موجود ایک عظیم الشان براعظم جو اس وقت کحتم ہو چکا ہے ’’گونڈوانا لینڈ‘‘ کا حصہ تھا۔

 

یاد رہے کہ عنبر اس مادہ کو کہتے ہیں جو کسی درخت یا پودے سے قدرتی طور پر اور گاڑھی صورت میں خارج ہوتا ہے جو جب درخت یا پودے سے جب خارج ہو کر کھلی فضا میں پہنچتا ہے تو جم جاتا ہے اور پھر ایک شفاف پتھر جیسی صورت اختیار کرلیتا ہے۔

 

جب مادہ خارج ہو رہا ہوتا ہے تو اگر اس وقت کوئی چیز جیسا کہ کیڑا مکورہ وغیرہ اس کے اندر پھنس جائے تو وہ اس کے اندر سے نکل نہیں سکتا اور اس کے اندر  قید ہوجاتا ہے لیکن یہ چیز وقت کے اثرات سے محفوظ ہوجاتی ہے۔ کیونکہ اسکے جسم کے اجزاء اور خد و خال لاکھوں کروڑوں سال تک اس کے اندر محفوظ حالت میں رہ سکتے ہیں۔

 

میانمار سے دیافت ہونے والا یہ پھول اسی طرح کی ایک مثال ہے۔ اور اس پھول کو "والویلوکیولس لیرسٹامینیس" (Valviloculus pleristaminis) کا سائنسی نام دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں:     برفانی بھالوؤں کی طرف سے انسانوں کو ملنے والیای میلز

                     سعودی عرب کے مشہور مکہ ٹاور کی تصویر میں پیچھےنظر آنے والی عمارت نے سب کہ حیران کردیا

دیکھنے میں یہ پھول آج کے کرسمس فلاور پھول کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم یہ دس کروڑ سال قدیم پھول ہے اور موجودہ کرسمس فلاور سے تھوڑا بہت مختلف بھی ہے۔

 

سائنسدانوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک "نر پھول" ہے اور اسکی چوڑائی تو صرف 2 ملی میٹر ہے تاہم پھر بھی اس میں اسٹیمنز موجوہ ہے جو کہ پھول کے مردانہ تولیدی حصوں کو کہتے ہیں اور انکی تعداد اس پھول میں پچاس کے قریب ہے جو اس میں کسی چکر دار سیڑھی کی صورت میں نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے اینتھر کی سمت بھی اوپر کی طرف ہے۔

 

اگرچہ یہ پھول معدوم پھولون کی ایک بالکل نئی قسم کا ہے تاہم اس کی دریاقت سے پھول دار پودوں کی evolution یعنی ارتقاء سے متعلق بحث ایک بار پھر گرم ہوگئی ہے۔

 

 

اس پھول کی تفصیلات "جرنل آف دی بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکساس"  میں آن لائن تحریر کی گی ہے ۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot