Man Purchase moon land to gift wife |
پاکستان اسلام آباد(نیوز ایجنسی) اپنی بیوی کو شادی کی آٹھویں سالگرہ 8th wedding anniversary پر خاوند نے ایسا تحفہ دیا کہ سب حیران گئے۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق دھرمیندرا نامی نوجوان جو کہ بھارت کے شہر اجمیر کے رہائشی ہے نے اپنی بیوی سپنا اجینا کو آٹھ سالہ شادی کی سالگرہ کی خوشی میں چاند کی زمیں سے تین ایکڑ کا حصہ خرید کر اپنی بیوی کو تحفہ کے طور پر دیدیا۔ دھرمیندرا نے بھارت میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں کی شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں ہر بار کچھ نہ کچھ تحفہ دیتا تھا پر اس بار میں یہ چاہتا تھا کہ شادی کی سالگرہ کےموقعہ پر کچھ ایسا دوں جو سب سے الگ اور حیران کر دینے والا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا نجومی خاتون بابا وانگا کی 2021 کیلئےپریشان کن پیشگوئیاں
اس کا کہنا تھا میں فلموں اور ڈراموں وغیرہ میں یہ سنتا آیا ہوںکہ سب کہتے ہیں اگر تم چاہو تو چاند تارے توڑ کر تمہارے قدموں میں ڈال دوں۔ میں نے اس بات کو حقیقت بنانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی اسی ضدی خواہش کو پورا کرنے کے لیے چاند سے زمین کا ٹکڑا خریدا اور اپنی بیوی کو تحفے میں دیدیا ۔ دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ تحفے میں کاریں اور زیورات تو سب لوگ دیتے ہیں اس لیے میں نے کچھ الگ کرنے کی خواہش میں چاند کی زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know