Mother Suicide on first birthday of son |
اپنے اکلوتے بیٹے کی پہلی برتھ ڈے پر باپ کی بے حسی کو دیکھ کر ماں نے زندگی کا ہی
خاتمہ کر لیا۔
بھارتی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمدآباد میں یہ افسوسناک واقعہ اس پیش آیا جب باپ نے سالگرہ میں بیٹے کو تحفہ دینے کے لیے پیسے نہ دینے
پر ماں نے خودکشی کر لی۔
خودکشی کرنے والی لڑکی کے بھائی نے پولیس کو
مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ بہن کے شوہر اور سسرال والے بیٹی کی پیدائش چاہتے
تھے اور بیٹی کی پیدائش نہ ہونے پر غصے میں تھے اور اسکی بہن پر ذہنی و
جسمانی تشدد کرتے تھے۔
بھاونا نامی لڑکی
کی شادی 2018
میں جیتو نامی لڑکے سے ہوئی تھی اور گزشتہ سال 2020 کی 8 جنوری کو ان کے ہاں پہلے
بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی سالگرہ منائی جانی تھی۔
لڑکی کے بھائی نے پولیس کو تفصیلات میں بتایا
کہ برتھ ڈے کے لیے بہن نے اپنے شوہر سے کچھ پیسے مانگے لیکن اس سنگدل باپ نے پیسے
دینے سے منع کر دیا اور مجھ سے فون پر بات ہوئی تھی اور اسکی باتیں سن کر ایسا لگا
تھا کہ جیسے وہ مر رہی ہے۔
اس سے اگلے ہی روز ہمیں یہ خبر دی گئی کہ بہن
نے پھاندہ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ اس کے بھائی کے مطابق بے حس شوہر اور اس کے گھر
والوں کی اذیتوں کے وجہ سے اسکی بہن بھاونا نے یہ انتہائی سنگین قدم اٹھایا۔
مقامی پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے
اور اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقدمے میں متوفیہ کے شوہر اور شوہر
کی والدہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know