Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, January 13, 2021

بٹ کوائن کی اڑان منہ کے بل زمین پر آگری 24 گھنٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ، سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ

 

Bitcoin devaluation
Bitcoin devaluate

پاکستان اسلام آباد (نیوز ایجنسی/آئن لائن ) ڈیجٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت اونچی اڑان کے بعد زمین پر منہ کے بل آگری ۔ بہت سے لوگوں کی زندگی کی جمع پونچھی ڈوبنے کا خطرہ۔  چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریبا دو سو ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹرنیشنل میگزین فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو میں سے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو ارب ڈالر ختم کر دیے گئے ہے۔ ایک پرائیوٹ ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق یہ کمی کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں پچھلے ماہ سو فی صد سے زائد کے اضافے کے بعد کی گئی ہے۔ کرپٹو کرنسی مارکیٹ ماہرین نے اس فیصلے کو غیر متوقع اور سرمایہ داروں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ لوگوں کا پورا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: انسانی بچوں کو پیدا کرنے والی فیکٹری

 

یہ بات واضح کرتا چلو کہ پچھلے ایک ہفتے میں ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے ایک بٹ کوائن کی قیمت میں ہفتے کے آخری پانچ دنوں کے دوران تقریبا دس ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت چالیس ہزار ڈالر سے اوپر چلی گئی تھی۔ایک دن میں اس بٹ کوائن کی قیمت میں تقریبا 10 فیصد کا  اضافہ ہوا تھا۔ اور اس اضافے کے بعد بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے اوپر چلی گئی تھی۔ پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا پسنٹھ لاکھ 65 ہزار832  ہوگئی ہے۔ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت سولہ دسمبرکوصرف بیس ہزار ڈالر تھی جو 26 دسمبر کو پچیس ہزار ڈالر تک چلی گئی۔ 16 دسمبر2020 کے بعد سے بٹ کوائن کی قیمت میں20ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نئے سال کے پہلے دو روز میں بھی بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ تقریبا11.6 فیصد تھا، لیکن اس کے بعد اس میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot