Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, January 11, 2021

واٹس ایپ کا اپنی پرائیویسی کے متعلق وضاحت کردی: واٹس ایپ کے سربراہ کا بیان پڑھیے۔

 

ّWhatApp privacy policy explained
ّWhatsApp privacy policy explained

دنیا کی مشہور میسجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ کے سربراہ کی جانب سے واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی سے متعلق جو شکوک و شبہات پیدا ہورہے تھے انکی وضاحت کی ہے۔ واٹس ایپ  کے سربراہ ول کیتھکارٹ نے اپنے ٹویٹ میں اس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پرائیویسی پالیسی سے استعمال کرنے والوں کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی اور نہ ہی استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا کسی کو فراہم کیا جائے گا۔

Will Cathcart tweet


 

اپنے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ایک تفصیلی بیان دیتے ہوئے 'ول کیتھکارٹ' کا کہنا تھا کہ "واٹس ایپ کی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ " یعنی دونوں طرف جوڑی ہوئی" اس انکرپشن کی وجہ سے ہم یا فیس بک آپ کے ذاتی میسجز یا کالز کو نہیں دیکھ سکتے۔ اور ہماری کمپنی اس ٹیکنالوجی کو فراہم کرنے اور دنیا بھر میں اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: کیا واقعی سعودی ارب پتی خاتون نے اپنے پاکستانیڈرائیور سے شادی کی؟

                  محبوب سے ملنے کیلیے عاشق نے اسکے گھر تک "زیر زمین سرنگ" بنا ڈالی

واٹس ایپ کا سربراہ نے اپنے بیان میں مزید اس بات کو واضح کیا ہے کہ ہم نے اپنی پرائیویسی پالیسی کو مزید شفاف بنانے کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سب کو شاید علم نہیں کہ بہت ممالک میں بزنس اداروں کے واٹس ایپ کے پیغامات بہت عام ہیں۔ درحقیقت روزانہ کی بنیاد پر سترہ کروڑ سے زیادہ افراد کسی ایک ہی بزنس اکاؤنٹ کو میسج کرسکتے ہیں اور بہت سے مزید اس کو کرنا چاہتے ہیں۔ واٹس ایپ اور باقی اداروں کے ساتھ پرائیویسی میں ایک مقابلہ ہے جو کہ ان ایپ کے استعمال کرنے والوں کیلئے بہت اچھا ہے۔ تاکہ لوگوں کے پاس اس بات کا انتخاب ہو کہ وہ لوگوں سے کس طرح رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کو اس بات پر اعتماد ہونا چاہیے کہ ان کے پیغامات کو کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔

Will Cathcart clarify WhatsApp Privacy policy
Will Cathcart clarify WhatsApp Privacy policy


No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot